راولپنڈی :تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کل سے شروع

راولپنڈی :پنجاب بھرکی طرح راولپنڈی کے تعلیمی ادارے بھی کل سے دوبارہ کھل رہے ہیں،، والدین کہتے ہیں ڈرنہیں ہے تاہم بچوں کے تحفظ کےلئے فکر مند ضرور ہیں۔
سردی کا بہانا یاسیکیورٹی کا خوف،پنجاب بھرکے تعلیمی ادارے بند کیا ہوئے بچوں نے توپورا ہفتہ موج مستی کا پروگرام بنایا،خوب ہلا گلا کیا اورپارکوں میں گھومتے نظرآئے،اب پیرسے اسکولزکھلنے کوہیں،چھٹیوں میں بچوں کی پڑھائی کا حرج جہاں طلبہ کے ساتھ ساتھ والدین کےلئے بھی فکرکا باعث ہے،وہیں ان کےلئے اسکول دوبارہ کھلنے پر سیکیورٹی خدشات بھی درد سرہیں،،والدین کا کہنا تھا کہ حالات ایک ہفتے میں توٹھیک نہیں ہوسکتے،،محفوظ پاکستان کے لئے دہشت گردی اورانتہا پسندی کا مکمل خاتمہ ضروری ہے۔
بچے چھٹیوں سے خوش توہیں،،مگرانھیں بھی پڑھائی کے حرج کا احساس ہے۔والدین کے مطابق ایک ہفتے میں تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کومکمل طورپریقینی بنانا ممکن نہیں،بچوں کومحفوظ پاکستان دینے کےلئے حکومت کوہرممکن اقدمات اٹھانا ہوں گے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔