نئی دہلی: بندروں کی بڑھتی آبادی کے باعث شہریوں کا جینا دوبھر
نئی دلی بھارت کے دارلحکومت دلی بندروں کی بڑھتی آبادی کے باعث شہریوں کا جینا دوبھر ہوگیا۔شہرسے بندروں کو نکالنے کا معاملہ عدالت تک جا پہنچا۔
نئی دلی میں بندروں کی بھرمار کے باعث دہلی ہائی کورٹ نے نوٹس لے لیا۔
دلی میں حکومت عام آدمی پارٹی کی ہے، لیکن راج بندروں کا لگتا ہے۔ بندروں کی بڑھتی تعداد اور انسانوں پرحملوں سے عدلیہ بھی پریشان ہے۔
دہلی ہائیکورٹ کے ججز کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر بندروں کی آبادی پر کنٹرول نہ پایا تو دہلی میں بندر ہی بندر رہ جائیں گے اور انسانوں کو دلی چھوڑنا پڑجائے گا۔
ججز نے عام آدمی پارٹی کی سرکار اور محکمہ وائلڈ لائف کو بندروں کی دہلی سے منتقلی اور ان کی آبادی کنٹرول کرنے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔