پریانکا کی تصویر نے تنازعہ کھڑا کردیا
File Photoبول وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی آسام میں سیاحت کے فروغ کیلئے نئی تصویر نے تنازعہ کھڑا کردیا۔
آسام میں سیاحت کے فروغ کیلئے آسام ٹورزم ڈیپارئمنٹ کی جانب نیا کیلنڈر لانچ کیا گیا ہے جس پر تشہیر کیلئے پریانکا کی تصویر بھی موجود ہے ۔
ایک مقامی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ کانگریس کے ارکان اسمبلی پریانکا کے اس کیلنڈر میں لباس کو ناشائستہ قرار دے رہے ہیں اور کئی ارکان نے آسام کے ٹوررزم ڈیپارٹمنٹ کی ایمبیسیڈر سے پریانکا کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔ ارکان اسمبلی کا الزام ہے کہ پریانکا کے اس عمل سے ریاست کی ثقافت پر برا اثر پڑا ہے۔
کانگریس کے رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ حکومت کا کام آسام کے سوسائٹی کی عزت اور تقدس کو تحفظ فراہم کرنا بھی ہے اور اس تشہیری کیلنڈر میں پہنی گئی فراک آسام ک ثقافت کی عکاسی نہیں کرتی۔ حکومت تشہیری مقصد کیلئے روایتی لباس بھی استعمال کرسکتی تھی۔
دوسری جانب چیئرمین آسام ٹوررزم ڈیلپمنٹ کارپوریشن کے مطابق یہ تصاویر عالمی ٹورآپریٹرز کو بھی بھیجی گئی ہیں اور پریانکا تشہیری مقصد کیلئے بالکل موزوں ہے کیونکہ وہ ایک عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ہیں۔
Courtesy: Zee News
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔