راتوں رات دلوں میں بس جانے والی 8 حسینائیں

شائع 22 فروری 2018 10:49am

6

کیا آپ کے ساتھ ایسا کبھی ہوا کہ آپ کسی کو دیکھیں اور وہ شخص آپ کے دل میں بس جائے؟

لیکن آج کل سوشل میڈیا کے دور میں یہ ممکن ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کہیں لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، تو کہیں کچھ لوگوں کی تعریفوں کے پُل باندھتے نہیں تھکتے۔

جیسا کہ حال ہی میں ایک بھارتی اداکارہ پریا پرکاش لوگوں کی توجہ کا مرکز رہیں، جنہوں نے اپنے چہرے کے تاثرات کی وجہ سے دلوں میں گھر کرلیا۔

آج ہم آپ کو ایسی ہی 8 حسیناؤں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں راتوں رات لوگوں کے دلوں کو جیت لیا۔

٭ دِشا پٹانی

1. Disha Patani 

ابتداء میں انہیں 'کیڈبری گرل' کے نام سے جانا جاتا تھا، ان کی مسکراہٹ کو بہت سے افراد نے پسند کیا۔ وہ بہت ہی کم عرصے میں لوگوں میں مقبول ہوئیں اور آج کامیابی کے ساتھ ترقی کے سفر پر گامزن ہیں۔

٭ مومنہ مستحسن

2. Momina Mustehsan

مومنہ مستحسن نے اپنی خوبصورتی اور دلکش اداؤں کی وجہ سے لوگوں میں شہرت پائی اور ان کی آواز کے جادو نے ہر ایک کو ان کا گرویدہ بنا دیا۔ یہ نیو یارک کی رہائشی پاکستانی گلو کارہ ہیں۔

٭ سمریتا مندھانا

4. Smriti Mandhana

سمریتا ایک بھارتی کرکٹر ہیں جو ویمن ٹیم کے لئے کھیلتی ہیں۔ حال ہی میں ان کا شمار خوبصورت ترین کرکٹرز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، ان کی مسکراہٹ پر بہت سے لوگ اپنا دل کھو چکے ہیں۔

٭ شِرلے سیٹیا

5. Shirley Setia

یہ ایک یوٹیوب سینسیشن اور گلوکارہ ہیں۔ شرلے اپنی سریلی آواز کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا چکی ہیں۔

٭ صائمہ حسین میر

6. Saima Hussain Mir 

بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ سیلفی لینے پر صائمہ سیلفی گرل کے نام سے مشہور ہوگئیں۔ اس تصویر کو جب صائمہ نے پوسٹ کیا تو بہت سے لوگوں نے انہیں پیغامات بھیجے اور شادی کی پیش کش کی۔ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ بولی وڈ کنگ ان کے لئے خوش قسمت ثابت ہوئے۔

٭ ہِمانشی خرّانا

7. Himanshi Khurana 

یہ ایک پنجابی اداکارہ ہیں جو حال ہی میں لوگوں کی توجہ کا مرکز رہیں۔ انہیں ان کی خوبصورت آنکھوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت مقبولیت حاصل ہوئی۔

٭ یامی گوتم

8. Yami Gautam 

یامی نے اپنی مسکراہٹ اور اسٹائل سے بہت سےلوگوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔ تاہم یہ کوئی کامیاب ادکارہ نہیں ہیں، لیکن پھر بھی لوگوں کے لئے ڈریم گرل کی حیثیت رکھتی ہیں۔

٭ مانوشی چیلر

9. Manushi Chhillar

مس ورلڈ کا تاج اپنے سر پر سجانے کے بعد مانوشی راتوں رات دنیا بھر میں مشہور ہوگئیں۔ لوگوں میں ان کے بارے میں جاننے کی چاہ پیدا ہوئی اور یہی وجہ تھی جو سوشل میڈیا پر ان کی فین فالونگ بھی اضافے کا باعث بنی۔

٭ پریا پرکاش واریئر

3. Priya Prakash Varrier 

پریا پرکاش گذشتہ ہفتے انٹرنیٹ پر اس طرح چھائیں جیسے آسمان پر بارش کے وقت کالی گھٹا چھا جاتی ہے۔ پریا نے ایک ویڈیو میں اپنے چہرے کے تاثرات سے سب کو دیوانہ کرلیا اور ان کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی۔

بشکریہ : wittyfeed