سوہا خان کی بیٹی انایا اور چھوٹے نواب تیمور  ہوبہو ہم شکل

اپ ڈیٹ 24 فروری 2018 03:58am

3

بعض بچے ایسے ہوتے ہیں جو منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا ہوتے ہیں۔ ان کی ہر ادا اور ہر حرکت کو میڈیا کی ہیڈلائنز شائع کیا جاتا ہے، اور یہ ہمیشہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔

بہت سے بچے آپس میں بے انتہاء مماثلت رکھتے ہیں، ویسے عام طور پر یہ چیز سگے بہن بھائیوں میں دیکھی جاتی ہیں، لیکن اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ لوگ دیکھنے میں اپنے کزن بھائی یا بہن کی طرح لگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :مشہور شخصیات اور ان کے ہوبہو دِکھنے والے ہمشکل

آج ہم آپ کو بولی وڈ کو دو انتہائی پیارے اور کیوٹ بچوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو ایک دوسرے سے انتہائی مماثلت رکھتے ہیں۔

سوہا علی خان کی پیاری سے شہزادی انایا اور کرینہ کپور کے چھوٹے نواب تیمور علی خان آپس میں کزنز ہیں، لیکن یہ دونوں جُڑواں لگتے ہیں ان کی رنگت، آنکھیں، چہرے کے خدوخال اور یہاں تک کے بال بھی بالکل ایک جیسے ہیں۔

انٹرنیٹ پر ان بچوں کی تصاویر نے لوگوں بھی حیرانی میں مبتلا کردیا ہے اور ہر کوئی یہی کہہ رہا ہے کہ یہ دونوں جڑواں لگتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد آپ بھی اس بات کو جھٹلا نہیں پائیں گے۔

Inaaya Naumi

ایک جیسا پرام۔۔۔

taimur-inaaya pictures

Inaaya

taimur-inaaya pictures

taimur-inaaya eye pictures

Inaaya Naumi Kemmu pictures

بشکریہ : wittyfeed