علی ظفر کی نئی فلم'طیفہ ان ٹربل' کا آفیشل ٹریلر ریلیز

شائع 23 فروری 2018 10:25am

9

کچھ عرصہ پہلے مشہورماڈل، گلوکار اور اداکار علی ظفر نے اپنی پہلی پاکستانی فلم بنانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اعلان انہوں نے اپنے فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا تھا۔

علی ظفر کا یہ کہنا تھا کہ ان کی آنے والی فلم کا نام 'طیفہ اِن ٹربل' ہوگا اور کے ڈائریکٹر احسن رحیم ہوں گے۔ واضح رہے کہ احسن رحیم کا نام انٹر ٹینمنٹ انڈسٹری کے بڑے ناموں میں شمار کیا جاتا ہے۔

گذشتہ شب ہونے والی پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کی افتتاحی تقریب میں اس فلم کا آفیشل ٹریلر اور گانا ریلیز کردیا گیا ہے.

28337407_1656680157731965_8835244282579108981_o

ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  فلم میں علی ظفر کے ساتھ مایا علی اور جاوید شیخ بھی جلوہ گر ہوں گے۔

فلم طیفہ اِن ٹربل میں علی ظفر کا نام طیفہ ہوگا اور یہ فلم 20 جولائی 2018 کو پاکستان میں ریلیز ہوگی۔

ذیل میں ٹریلر ملاحظہ کریں۔