Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

کھانے کے بعد اچانک پیٹ میں درد ہونے کی 5 اہم وجوہات

شائع 10 مارچ 2018 11:34am

main2

آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ اکثر کھانا کھانے کے بعد فوراً بعد ہمارے پیٹ میں عجیب سا درد ہونے لگتا ہے۔ لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے قطعاً نظر انداز کئے بنا ہمیں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیئے۔

آج ہم آپ کو اس مسئلے کی چند اہم وجوہات بتانے جارہے ہیں، ان وجوہات کو جان کر ان پر قابو پانے کی کوشش کریں اور فوراً کسی اچھے معالج سے رابطہ کریں۔

کھانے کے بعد پیٹ میں درد ہونے کی 5 اہم وجوہات درج ذیل ہیں۔

وہ کھانا جو ہضم نہ ہوپائے

Image result for food intolerance

یہ پیٹ میں درد پیدا کرنے کا اہم مسئلہ ہے، ہم میں سے اکثر افراد اس مسئلے کی جانب توجہ نہیں دیتے اور ہر چیز کھالیتے ہیں، جبکہ ایسا نہیں کرنا چاہیئے۔ ایسا کرنے سے ہمارا جسم متاثر ہونے لگتا ہے اور اس کے منفی اثرات مرتب ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ اس کی سب سے عام وجہ غذا میں لیکٹوز اور گلوٹین کی موجودگی ہے، گلوٹین ایک پروٹین ہے جو ہماری چھوٹی آنت کو متاثر کرتا ہے۔ دوسری جانب لیکٹوز ڈیری فوڈز، چاکلیٹ اور کیچپ وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔

کینڈیڈا

Image result for stomach pain

کینڈیڈا بنیادی طور پر ایک پھپھوندی سے لگنے والا انفیکشن ہے۔ اگر انسان کسی ایسی چیز کو کھا لے جس میں پھپھوندی وغیرہ لگی ہو تو 'خمیری انفیکشن' کا باعث بنتا ہے۔ اس انفیکشن کے باعث انسانی طبیعت میں ناسازی پیدا ہوجاتی ہے اور وہ اچھا محسوس نہیں کرتا۔

ضرورت سے زیادہ کھانا

Related image

اکثر کھانے کی ٹیبل پر جب ہماری پسند کی چیز میسر ہو تو ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ کھانا حساب سے ہی کھانا چاہیئے ورنہ یہ ہمیں نقصان پہنچا سکتا ہے۔ جب آپ ضرورت سے زیادہ اور تیزی میں کھاتے ہیں تو مناسب طریقے سے چباتے بھی نہیں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ معدہ اسے ہضم کرنے میں مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے اور نتیجتاً پیٹ میں درد شروع ہوجاتا ہے۔

الرجی

Image result for food allergies

اگر آپ کو کسی کھانے سے الرجی ہوتو اسے کھاتے ہی اچانک پیٹ درد شروع ہوسکتا ہے۔ آپ کو ہمیشہ اس چیز کا خیال رکھنا چاہیئے کہ کونسی چیز آپ باآسانی ہضم کرسکتے ہیں اور کون سی چیز آپ کو نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتی ہے۔ اگر آپ کو بھی کسی کھانے سے الرجی ہے تو آپ کے لئے دودھ، انڈا، مونگ پھلی اور مچھلی جیسی چیزیں فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں۔

دباؤ

5 Best Ways to Balance Hormones Naturally

دائمی دباؤ ایڈرینل ہارمون میں اضافے کی وجہ بنتا ہے، کارٹیسول معدہ کی پرت کو نقصان پہنچاتا ہے اور اس میں لیکج کا باعث بنتا ہے۔ اس دباؤ کے ردعمل کو 'فائٹ یا فلائٹ' بھی کہا جاتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے اس پر عمل کرنے سے قبل اپے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔۔

Thanks to mirchmasala