آج کی ریسیپی : مزیدار چکن چیز پوکٹ
اجزاء:
چکن 400گرام
نمک حسبِ ذائقہ
کالی مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
چکن پاؤڈر 1چائے کا چمچ
پیپریکا پاؤڈر 1چائے کا چمچ
سویا سوس 2چائے کا چمچ
سبز دھنیا 5گرام
مٹر 5گرام
گاجر 1عدد
سبز شملہ مرچ 1عدد
ٹماٹر 1عدد
سبز مرچ 2 عدد
موزریلہ چیز حسب ضرورت
رول پٹی 10عدد
ترکیب:
ایک باؤل میں چکن چھوٹے کیوب کٹنگ کیا ہوا ڈال کر اس میں نمک، کالی مرچ پاؤڈر، چکن پاؤڈر، پیپریکا پاؤڈر اور سویا سوس ڈال کر مکس کر لیں اور پندرہ منٹ تک فریج میں رکھ دیں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اوراس میں تیار کیاہوا چکن ڈا ل کر دو منٹ تک پکالیں۔
اب اس میں مٹر، گاجر، سبز شملہ مرچ، ٹماٹراور سبز مرچ ڈال کر دس منٹ تک پکالیں۔
اب ایک رو ل پٹی لیں اور اس پر تیار کیا ہوا چکن اور 1 سے 2 چمچ موزریلہ چیز رکھ کر انڈا لگا کر بند کرکے پوکٹ رول بنالیں۔
اسی طرح باقی رول بھی بنا لیں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر لیں اوراس میں تیار کیے ہوئے پوکٹ رول ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کرلیں۔
آپ کے مزیدار چکن پوکٹ تیار ہیں۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔