چوہدری نثار کو جمہوریت اچھی نہیں لگتی،مولا بخش چانڈیو

شائع 12 دسمبر 2015 04:39pm

12
کراچی:چوہدری نثار کے سندھ حکومت پر رینجرز اختیارات کے حوالے سے تنقید پر حکومت سندھ نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کراچی میں رینجرز کے مخالف نہیں، بلکہ آپریشن کے حمایتی ہیں، چوہدری نثار ہمیں نتائج سے نہ ڈرائیں۔ چوہدری نثار رینجرز کو متنازعہ نہ بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا رینجرز اختیارت کا معاملہ ایک آدمی کی وجہ سے نہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ کے رینجرز سے متعلق بیان پر مشیر اطلاعات سندھ کا رد عمل سامنے آگیا،مولا بخش چانڈیو نے کراچی میں دھواں دار پریس کانفرنس کی،کہا کہ چوہدری نثار سیاسی مفادات کا کھیل یہاں نہ کھیلیں اور نہ ہی دھمکیاں دیں،الزام لگانے والے دیکھیں کہ سندھ کی جیلوں میں لوگوں کو نہیں مارا جارہا،ہمیں نتائج سے نہ ڈرایا جائے۔

مولا بخش نے کہا چوہدری نثار کو جمہوریت اچھی نہیں لگتی،چوہدری نثار کے علاقے میں دودھ اور شہد کی نہریں نہیں بہہ رہیں ہیں،رینجرز اختیارت کا معاملہ ایک آدمی کی وجہ سے نہیں۔انہوں نے کہا کہ احتساب کے چیمپئن اداروں نے ساٹھ سال میں کرپشن کیوں ختم نہیں کی،آپریشن کی مد میں وفاق نے سندھ حکومت کو ایک روپیہ بھی نہیں دیا۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہم کراچی میں رینجرز کے مخالف نہیں،تو پھر چوہدری نثار اس طرح کے الزامات کیوں لگا رہے ہیں،انہیں جو فلم چلانی ہے چلا لیں، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔