کچھ انسانوں کی دونوں آنکھوں کی رنگت مختلف کیوں ہوتی ہے؟

شائع 20 مارچ 2018 08:25am

main1

دنیا میں ایسی بہت سی انوکھی چیزیں پائی جاتی ہیں جو انسانی عقل کو دنگ کرکے رکھ دیتی ہیں۔ اکثر ہماری نظروں سے کوئی ایسی چیز گزر جاتی ہے جسے خود دیکھنے کے باوجود بھی اس پر یقین کرنا خاصا مشکل امر لگتا ہے۔

اب آپ چیمرازم کی ہی مثال لے لیجیئے اس میں ایک ہی انسان کی دونوں آنکھیں مختلف رنگ کی ہوتی ہے، یہ افراد دنیا بھر میں بہت کم پائے جاتے ہیں۔

انسان کی آنکھوں کی رنگت میں فرق اس وقت پیدا ہوتا ہے جب اس میں ڈی این اے کا ایک اضافی سیٹ پایا جائے۔ ڈی این اے کا یہ اضافی سیٹ میوٹیشن یا جینیاتی خرابی کے باعث پیدا ہوتا ہے، تاہم اس کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوتا۔

چیمرازم انسان کی آنکھوں یا جسم کے مختلف حصوں پر نمودار ہوسکتا ہے۔ حتٰی کہ جانور بھی اس کا شکار ہوتے ہیں۔