Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

کھانا کھانے کے بعد انگلیاں چاٹنے کا فائدہ

شائع 28 مارچ 2018 02:24pm
File Photo File Photo

نماز سے پہلے مسلمان عام طور پر وضو کرتے ہیں لیکن اسکی فضیلت سے ہرکوئی واقف ہے لیکن عام مسلمان اسکے طبی فائدے سے پہلے واقف نہیں تھا لیکن اب محققین کی تحقیق کے بعد وضو  کے طبی فائدوں سے بھی اب مسلمانوں کی اکثریت باخبر ہوچکی ہے۔ وضو کی برکت سے ہی مسلمان کئی  مختلف نوعیتوں کی بیماریوں سے بچ جاتا ہے۔

اسہی طرح حضرت عبداللہ بن عباس روایت ہے اور یہ روایت صحیح مسلم میں بھی درج ہے جس میں کہا گیا ہے حضور صلیٰ اللہ علیہ والہ وسلم نے کھانا کھانے کے بعد انگلیاں چاٹنے کی تلقین کی ہے۔

پیغمبر آخرلزمان کی بہت سے ایسی باتیں جو کہ چودہ سو سال بھی پہلے کی تھیں اب سائنسی تحقیق سے ان کی افادیت ثابت ہورہی ہے۔ اسہی طرح ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جب کوئی انسان ہاتھ سے بغیر چھری چمچ کے بغیر کھانا کھاتا ہے تو اس کی انگلیوں سے مخصوص قسم کا پلازمہ خارج ہوتا ہے جو کہ نہ صرف اسکو مختلف نوعیت کی بیماریوں سے بچاتا ہے بلکہ انسان کے کھانے کے ہاضمے میں بھی معاونت کرتا ہے۔

جرمن تحقیق کے مطابق انسان کی انگلیوں کے پوروں پر ایک خاص قسم کا جراثیم کش پروٹین ہوتا ہے ، یہ پروٹین انسان کو مختلف بیماریوں جن میں ہیضہ ، دست سمیت مختلف بیماریاں شامل ہیں اس سے بچاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ای کولائی نامی بیکٹیریا جب پوروں پر آتے ہیں تو پوروں پر موجود جراثیم کش پروٹین ان کو ختم کردیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ پروٹین نہ ہوتی تو بچوں میں دست اور ہیضے کی بیماریاں بہت جلد حملہ کرتیں۔

 اسہی طرح سیدھے ہاتھ سے کھانا کھانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ سیدھے ہاتھ میں شفا کی غیر مررئی شعاعیں ہیں جبکہ الٹے ہاتھ سے مضر صحت شعاعیں خارج ہوتی ہیں جوکہ انسانی صحت کے لئے فائدے مند نہیں ہیں۔