ربیع الاوّل کا چاند نظر آگیا
کراچی:ربیع الاوّل سن چودہ سو سینتیس ہجری کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم چوبیس دسمبر بروز جمعرات ہوگی۔
ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لئے مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا، جس میں ملک بھر سے شہادتیں جمع کیں گئیں اور ان کی روشنی میں یہ اعلان کیا گیا کہ ربیع الاوّل کا چاند نظر آگیا ہے،ملک بھر میں بارہ ربیع الاول 24 دسمبر بروز جمعرات کو ہوگی،مفتی منیب الرحمان نے تمام پاکستانیوں کو ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی مبارکباد دی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔