مقامی عدالت کا میرا کو 14 اپریل کو پیش ہونے کا حکم
مقامی عدالت نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کی سماعت کی۔ سماعت کرتے ہوئے عدالت نے میرا اور عتیق کو مصالحت کے طور پر 14 اپریل کو طلب کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق عدالت نے مصالحت کے لئے میرا اور عتیق کو 10 اپریل کو طلب کررکھا تھا تھا۔ سماعت کے لئے عتیق تو عدالت میں پیش ہوگیا تاہم میرا اس مرتبہ بھی عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔
سماعت کے موقع پر میرا کی حاضری کی وجہ سے عدالت نے انہیں آخری موقع فراہم کرتے ہوئے 14 اپریل کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔