جنسی ہراسگی کے الزامات:مشہور کمپنی پٹاری کے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ
پٹاری کے شریک بانی خالد باجوہ-فائل فوٹوپاکستان کی لوکل میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ پٹاری کے سی ای او خالد باجوہ نے دو خواتین کی جانب سے ہراساں کرنے کے الزامات لگائے جانے کے بعد عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
کمپنی نے آج ٹوئٹر پر اس معاملے سے متعلق اپنا آفیشل بیان جاری کیا ہے، جس میں خالد باجوہ کے عہدہ چھوڑنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق الزامات کی جانچ ان کے منظر عام ہونے سے قبل ہی جاری تھی۔
کمپنی نے بیان میں لکھا ہے کہ حالیہ پیشرفت کی روشنی میں پٹاری کے سی ای او خالد باجوہ اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔مذکورہ الزامات پر تحقیقات جاری ہیں۔ بطور کمپنی ہمیں افسوس ہے کہ ایسا کرنا پڑا۔ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن پٹاری کمپنی ہراساں ہونے والی خواتین کے ساتھ کھڑی ہے اور اس بات کو باور کرانے کیلئے اپنی حد تک جائے گی۔
Official Statement: pic.twitter.com/BBcqqXdydf
— Patari (@patarimusic) April 11, 2018
واضح رہے کمپنی کے شریک بانی خالد باجوہ کیلئے مشکلات تب کھڑی ہوئی جب دو خواتین نے ان پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔