سات شہرت یافتہ گلوکار اور ان کی اَن دیکھی بیویاں
شہرت حاصل کرنا اور لائم لائٹ کا حصہ بننا ہر ایک کا خواب ہوتا ہے۔ جو لوگ شوبز سے تعلق رکھتے ہیں ان کے لئے تو اس شہرت سے منہ موڑنا ممکن ہی نہیں رہتا۔ مگر کچھ لوگ واقعی اس شان و شوکت سے دور رہتے ہیں۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے مشہور گلوکاروں کی بیویوں کے بارے میں جو اپنے شوہروں کی مقبولیت کے باوجود بھی لائم لائٹ میں آنا پسند نہیں کرتیں۔
بادشاہ
بادشاہ ایک بھارتی گلوکار ہیں۔ یہ اپنے ہندی، ہریانوی اور پنجابی گانوں کی وجہ سے کافی مقبول ہیں۔ ان کی شادی سال 2012 میں جیسمین سے ہوئی۔ بادشاہ کی مقبولیت کے باوجود بھی جیسمین شہرت کی دنیا سے دور رہنا چاہتی ہیں۔

کیلاش کھیر
کیلاش کھیر بھی بھارت کے مشہور ترین پلے بیک گلوکاروں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے ممبئی کی رہنے والی ایک فلم سازی کی طالب علم سے شادی کی۔ کیلاش اور ان کی اہلیہ شیتل بھی ایک بیٹے کے والدین ہیں۔

ہنی سنگھ
مشہور گلوکار ہنی سنگھ کی شادی شالینی سنگھ سے سال 2011 میں ہوئی۔ لیکن ان کی شادی کے بارے میں اس وقت تک کوئی خبر نہیں تھی جب تک شالینی ایک ٹی وی ریالٹی شو میں جلوہ گر نہیں ہوئیں۔

شان
انڈسٹری میں سب کے پسندیدہ گلوکار شان کی اہلیہ رادھیکا ہیں۔ رادھیکا شان کو ان کے کام میں بہت سہارا دیتی ہیں۔

عاطف اسلم
پاکستان سے تعلق رکھنے والے عاطف اسلم ایک معروف گلوکار ہیں۔ انہوں نے اپنی کالج کی دوست سارا بھاروانہ سے شادی کی۔ ان کی شادی سال 2013 میں ہوئی۔ سارا ایک خوبصورت خاتون ہیں اور ان کا ایک بیٹا ہے، جس کا نام احد ہے۔

ارجیت سنگھ
ارجیت سنگھ اور کوئل رائے کی شادی ان دونوں کی پہلی شادی نہیں ہے۔ لیکن پھر بھی دونوں ایک ساتھ پہلے سے ذیادہ خوش نظر آتے ہیں۔

موہِت چوہان
موہِت چوہان کی اہلیہ ایک صحافی ہیں۔ ان کا نام پرارتھنا گیہلوت ہے اور وہ بھی کافی خوبصورت ہیں۔

Thanks to Laughing Colours
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔