پاکستان میں مقبول ترین کارٹون کردار

شائع 18 اپريل 2018 02:48pm

jerry

مسکراہٹ ہماری جسمانی اور ذہنی صحت کیلئے بہترین دوا شمار کی جاتی ہے۔ ہمارے معاشرے میں ایسے کئی لوگ ہیں جو کہ اپنے اہلخانہ کے چہروں پر اپنے مزاح سے مسکراہٹیں بکھیرتے ہیں۔ تاہم کارٹون کریکٹرز کا شمار ان کرداروں میں ہوتا ہے جن کے ذریعے  ہمارے چہروں پر کرسی پر بیٹھے بیٹھے ہی مسکراہٹیں آجاتی ہیں۔ ذیل میں ایسے کارٹوں کریکٹرز بیان کیے گئے ہیں جو کہ پاکستان میں بچوں اور بڑوں سب میں یکساں مقبول ہیں۔

superman

 سپر مین

سپرمین کے بارے میں پاکستان میں کون نہیں جانتا ، اس پر سب سے پہلے کامک سیریز لکھی گئی جس کے بعد سپر مین پر انیس سو چھیانوے میں اینی میٹڈ سیریز ریلیز ہوئی جو کہ فوری طور پر ہی دنیا میں چھا گئی۔

micckymous

 مکی ماوس

مکی ماوس کو اگر مسکراہٹ کی علامت کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا، مکی ماوس کا شمار تمام کارٹونز میں سب سے مقبول کرداروں میں ہوتا ہے۔ اور اسکو ڈزنی کمپنی کی پہچان مانا جاتا ہے۔

scoobydoo

اسکوبی ڈو

اسکوبی ڈو کو دوہزار تیرہ میں ایک سروے کے مطابق پانچواں سب سے مشہور کارٹون کریکٹر قرار دیا گیا ہے۔ یہ سب سے پہلے انیس سو انہتر میں کارٹون سیریز کے طور پر سامنے آیا جس کے بعد سے اسکی مقبولیت تسلسل کے ساتھ بڑھتی چلی گئی۔

bugs

بگز بنی

بگز بنی کارٹون کریکٹر بھی اپنے طنزومزاح سے بھرپور اداکاری کے سبب بچوں اور بڑوں میں بے درجہ مقبول ہے۔ اب تک یہ کریکٹر کئی فلموں میں بھی جلوہ گر ہوچکا ہے۔

daffy

ڈیفی ڈک

ڈیفی ڈک کے کارٹون کریکٹر سے کون واقف نہیں ہے۔ اسکو بگز بنی کا سب سے بہترین دوست مانا جاتا ہے۔ ایک سروے میں اسکو چودہواں سب سے مقبول کارٹون کریکٹر قرار دیا گیا ہے۔

jerry

جیری

ٹام اینڈ جیری میں جیری کے کردار سے ہر کوئی آگاہ ہے۔ جیری نے نہ صرف اپنی شاطر ذہنیت سے بچوں کے دل جیتے بلکہ اپنی شرارتوں سے اسنے بڑوں کے دلوں میں بھی اپنا گھر بنایا۔

simpson

سمسن

دا سمسن کی اینی میٹڈ سیریز کے کارٹون کریکٹر ہامر سمسن نے بھی کافی عوام میں مقبولیت حاصل کی۔ سمسن  بھی تمام کارٹونز میں سب سے زیادہ مقبول ہونے والا کردار ہے۔