کرکٹ کے چند ایسے حقائق جن پر یقین کرنا ناممکن

اپ ڈیٹ 05 فروری 2016 07:04am

Scared Caucasian woman

آج کل ہرطرف کرکٹ کا ہی شورمچاہوا ہے تو ہم نے سوچا کے لوگوں تک کچھ ایسے کرکٹ حقائق پہنچا دیں جو واقعی حیران کن ہیں،ہمارا یہ خیال ہے آپ میں سے زیادہ تر لوگ ان حقائق کے بارے میں نہیں جانتے ہونگے ۔

حیران کن طور پر انضمام الحق نے اپنے انٹرنیشنل کرئیرمیں جو پہلی گیند کرائی اس پر وکٹ حاصل کی۔

inz

نیوزی لینڈ کے کرس مارٹن اور بھارت کے چندراسیکھر نے ٹیسٹ کرکٹ میں رنز سے زیادہ وکٹیں اپنے نام کیں۔

mar

اکیسیوں سنچری میں بھارت کے خلاف جو سب سے بڑے تین اسکورز بنے ہیں اس کے ذمے دار ایشانت شرما ہیں انہوں نے اننگز کی ابتداء میں ہی ان کھلاڑیوں کے کیچز چھوڑ دیئے تھے جو بھارت کو بہت بھاری پڑے۔
294ایلسٹر کک
329مائیکل کلارک
302برینڈن مک کولم

ish

سنیل گواسکر نے ون ڈے میچ میں انتہائی سست روی سے ایک سو چوہتر گیندوں پر ناقابل شکست چھتیس رنز اسکور کئے جو کہ ورلڈ ریکارڈ ہے یہ میچ انیس سو پچھتر کے ورلڈ کپ میں کھیلا گیا تھا جس میں بھارت کو تین سو پینتیس رنز کے ہدف کا سامنا تھا ۔

gava

حیران کن طور پرسعید اجمل نے ون ڈے کرکٹ میں کبھی بھی مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل نہیں کیا جبکہ انہوں نے پاکستان کو کئی میچز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

saee

جم لیکر نے ایک ٹیسٹ میچ میں بیس میں سے انیس وکٹیں حاصل کیں۔

laker

سر ڈان بریڈ مین جنہیں کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا بیٹسمین مانا جاتا ہے وہ اپنے پورے کرئیر میں صرف اور صرف چھ چھکے لگاسکے۔

don

ورندر سہواگ نے ٹیسٹ ،ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں جو سب سے بڑی اننگز کھیلی ہیں وہ کچھ اس طرح سے ہیں۔
319ٹیسٹ میں
219ون ڈے میں
119ایک آئی پی ایل میچ میں۔

seh

وسیم اکرم کا ٹیسٹ میں سب سے بڑا اسکور سچن ٹنڈولکر کے اسکور سے زیادہ ہے ۔
257وسیم اکرم
248سچن ٹنڈولکر

was

عبدالرزاق، شعیب ملک، ہشان تلکارتنے اور لانس کلوزنر ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنے ون ڈے کرئیر میں دس مختلف نمبروں پر بیٹنگ کر رکھی ہے۔

raz

مہندا سنگھ دھونی سے ایشیاء سے باہر آج تک ون ڈے سنچری اسکور نہیں کی۔

ms

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ بار ناٹ آؤٹ اننگز کھیلنے کا اعزاز کورٹنی والش کے پاس ہے جو بنیادی طور پر ایک بولر تھے۔

cour

سر جیک ہوبز نے اپنے فرسٹ کلاس کرئیر میں ایک سو ننانوے سنچریاں اسکور کیں۔

sir

کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک اوور میں سب سے زیادہ کتنے رنز اسکور ہوئے ہیں ؟
آپ شاید چھتیس سمجھ رہے ہونگے !نہیں ستتر رنز ۔یہ ستتر رنز کھانے والے بولر کا نام برٹ وینس ہے۔

bert