کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے،وزیراعظم
صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغامات میں کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کی امنگ کو کسی بھی طرح دبایا نہیں جاسکتا۔
تفصیلات کے مطابق یوم اظہار یکجہتی کشمیر کے موقع پر صدر پاکستان اور وزیراعظم نوازشریف نے اپنی حکومت و عوام کی طرف سے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بنیاد پر جموں کشمیر کے تنازعہ کے منصفانہ اور پر امن انداز میں حل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے شدید مظالم کے باوجود بھارتی غلامی کو تسلیم کرنے سے انکارکیا،ان کی آزادی کی امنگ کو کسی بھی طرح دبایا نہیں جاسکتا،انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام کے ساتھ کئے جانے والا وعدہ پورا کیا جائے۔
مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔