کشمیری عوام بھارتی ظلم و ستم کا شکار ہیں،رانا ثناءاللہ

شائع 05 فروری 2016 02:38pm

rana

لاہور:وزیر قانون پنجاب رانا ثناء ا للہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر جب بھی حل ہونے کے قریب ہوتا ہے کبھی کارگل ہوجاتا ہے اور کبھی پٹھانکوٹ اور چارسدہ یونیورسٹی جیسے واقعات ہوجاتے ہیں۔

لاہور میں کشمیر ڈے کے حوالے سے تصاویر کی نمائش میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء ا للہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کو پیچھے دھکیل دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف خطوں میں کشمیر جیسے مسائل کا حل مذاکرات کی میز پر کیا جاتا ہے اور پاکستان بھی اس مسئلے کے بات چیت کے ذریعے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی ظلم و ستم کا شکار ہیں اور پاکستانی قوم بھی ان کے حقوق کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔