بولی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
بولی وڈ اداکار نیہا دھوپیا اور انگد بیدی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ انہوں نے شادی کا اعلان آج کے دن اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا۔
نیہا دھوپیا نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ یہ ان کا بہترین فیصلہ ہے اور ان کے بہترین دوست اب ان کے شوہر ہیں۔
Best decision of my life.. today, I married my best friend. Hello there, husband! @Imangadbedi ❤️ pic.twitter.com/a2ePsaXUNN
— Neha Dhupia (@NehaDhupia) May 10, 2018
انگد نے بھی اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ان کی بہترین دوست جو اب ان کی اہلیہ بن چکی ہیں۔
Best friend.. now wife!! Well Hello there mrs BEDI!!! @NehaDhupia pic.twitter.com/ZQxICr9yE2 — ANGAD BEDI! (@Imangadbedi) May 10, 2018
انگد بیدی سابقہ بھارتی کرکٹر بِشن سنگھ بیدی کے بیٹے ہیں۔ حال ہی میں وہ فلم 'ٹائیگر زندہ ہے' میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔ شادی کی تقریب ایک نجی تقریب تھی جو دہلی کے ایک گردوارے میں انجام پائی۔ تقریب میں صرف قریبی دوست احباب اور اہل خانہ شریک ہوئے۔
نئے شادی شدہ جوڑے کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیہا اور انگد یہ چاہتے تھے کہ ان کی شادی کی تقریب ایک نجی تقریب ہو اس لئے اس شادی کی کوئی چرچا نہیں کی گئی۔
Thanks to HT
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔