حقوق کیلئے لڑنے کا وقت آگیا ہے،عمران خان
کراچی:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں کہ نوازحکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف کل کراچی میں احتجاج کا حصہ بنیں گے، ان کا کہنا تھا کہ حقوق کے لیے لڑنے کا وقت آگیا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور وفاقی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں نے عوام کے زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑے ہونے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کراچی سمیت ملک بھرکے عوام خوف کی زنجیریں توڑ ڈالیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ کل کراچی میں اہم خطاب کروں گا اورآئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔