پی آئی اےکی مجوزہ نجکاری، پنجاب میں ملازمین کااحتجاج

اپ ڈیٹ 06 فروری 2016 08:00am

lahore-protest

لاہور:پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کیخلاف لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ملازمین کا احتجاج جاری،فلائٹ آپریشن پانچویں روز بھی معطل،مسافر خوار ہوکر رہ گئے۔

قومی ائیرلائینز کی مجوزہ نجکاری کیخلاف ملازمین کا احتجاج پانچویں روز میں داخل ہوگیا ہے،لاہور ائیرپورٹ پر ملازمین کے مرکزی آفس میں ملازمین کی بڑی تعداد جمع ہوگئی ہے،ملازمین کی ہڑتال کے باعث لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہے۔

بیرون ملک سے آنیوالی پانچ پروازیں منسوخ ہوگئیں،ابوظہبی،مسقط،دمام،دبئی اور مانچسٹر سے آنیوالی پروازیں منسوخ کی گئیں،لاہور سے اندرون ملک آنے اور جانیوالی سترہ پروازیں بھی منسوخ کی گئیں،پروازوں کی منسوخی کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ملتان میں بھی بکنگ آفس کے باہر ادارے کی مجوزہ نجکاری کیخلاف ملازمین کا احتجاج جاری ہے،ملتان ائیرپورٹ پر اندرون و بیرون ملک جانیوالی چھ پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔فیصل آباد میں بھی پی آئی اے ملازمین کی جانب سے احتجاج جاری ہے،فیصل آباد سے کراچی اور مدینہ منورہ جانیوالی دو پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔