کوئٹہ: ایف سی کے قافلے پر حملہ، نو افراد جاں بحق

شائع 06 فروری 2016 01:06pm

quetta

کوئٹہ:کوئٹہ میں عدالت روڈ پر ایف سی کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا،جس میں چارایف سی اہلکاروں سمیت نو افراد جاں بحق اور چالیس زخمی ہوگئے،وزیراعظم نوازشریف نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایک خود کش بمبار نے خود کو ایف سی کے قافلے سے ٹکرا لیا ،جس کے نتیجے میں ایک زور دار دھماکا ہوا۔دھماکے میں چالیس افراد زخمی ہوئے، جس میں ایف سی اہلکار، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

دھماکے کے بعد زخمیوں کو سول اور سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے،پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکا خود کش تھا، جس میں پندرہ سے بیس کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے۔دھماکا حساس علاقے میں ہوا۔