پروموشن حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ان باتوں پر عمل کریں

شائع 21 مئ 2018 05:57am

main1

آفس میں  پروموشن حاصل کرنا سب ہی کی خواہش ہوتی ہے، ہر شخصی ہی زندگی میں آگے بڑھنا اور کچھ کر دکھانا چاہتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں انسان کی باڈی لینگویج بھی اس کے آگے بڑھنے میں انتہائی معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

جی ہاں صرف آپ کا کام ہی آپ کو دوسروں سے منفرد نہیں بناتا بلکہ کچھ ایسی ایکٹویٹیز بھی ہیں جن پر عمل پیرا ہوکر آپ جلد ہی لوگوں کی توجہ کے ساتھ ساتھ پروموشن بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

بیٹھنے کا درست طریقہ

اگر آپ اپنے آفس میں بہت زیادہ رلیکس یعنی آرام دہ طریقے سے بیٹھتے ہیں تو اس کا تاثر دوسرے لوگوں پر اچھا نہیں جاتا اور وہ آپ کو سست اور ڈھیلا سمجھنے لگتے ہیں اسی لئے اگر پروموشن چاہتے ہیں تو ہمیشہ چست ہو کر بیٹھیں اور اپنے چہرے کے تاثرات کا بھی دھیان رکھیں۔

آنکھوں کو گھمانا

آنکھوں کو اِدھر اُدھر گھمانا ایک عجیب سا رویہ تصور کیا جاتا ہے کیونکہ ایسا انسان اس وقت ہی کرتا ہے جب آس پاس کچھ گڑبڑ ہو۔ اسی لئے اپنی آنکھوں کو اِسھر اُدھر گھمانے سے پرہیز کریں۔

کھڑے ہونے کی پوزیشن

اکثر مرد ایسی پوزیشن میں کھڑے ہوتے ہیں جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے جبکہ ایسا کرنے سے سامنے والے پر ایک عجیب سا تاثر جاتا ہے۔ اسی لئے ہمیشہ پرسکون طریقے سے کھڑے ہوں تاکہ سامنے والے کو عجیب محسوس نہ ہو۔

کسی کی ذاتی جگہ میں گھسنے سے پرہیز کریں

آپ چاہے اپنے ساتھ کام کرنے والوں یا باس کے کتنے ہی قریبی کیوں نہ ہوں ان کی ذاتی جگہ میں گھس جانا کوئی اچھا آئیڈیا نہیں۔ کیونکہ جب آپ کسی کی ذاتی جگہ میں گھستے ہیں تو ایسا کرنا اسے تشدد اور غیر آرام دہ محسوس ہوتا ہے۔ ایک ریسرچ کے مطابق 3 سے 8 فٹ کا فاصلہ آپ کی شخصیت کا اچھا تاثر ڈالتا ہے۔

خاموشی سے آفس میں داخل ہونا

آفس میں داخل ہوتے وقت انتہائی خاموشی کا مظاہرہ نہ کریں بلکہ اپنے ساتھ کام کرنے والوں سے سلام دعا اور حال چال پوچھتے ہوئے آئیں۔ اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو یہ آپ کے بارے میں برا تاثر دیتا ہے اور لوگ آپ کی اس حرکت سے ناخوش ہوتے ہیں۔ اسی لئے آفس میں داخل ہوتے ہوئے کم از کم مسکراہٹ کا تبادلہ ضرور کریں۔

اپنی بوریت کا اظہار کرنا

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہم وقتاً فوقتاً بوریت کا شکار ہوتے رہتے ہیں لیکن یہ کسی صورت عقلمندی کی بات نہ ہوگی کہ آپ اپنی بوریت آفس میں بیٹھے دوسرے افراد کو ظاہر کریں۔ ایسا کرنے سے آپ کے سینیئرز یا باس کے ذہن میں یہ خیال جنم لینے لگتا ہے کہ اب وقت آگیا ہے آپ کی جگہ کسی اور زیادہ متحرک شخص کو اس جگہ پر لایا جائے۔ تو ایسا پرگز نہ کریں۔

اردگرد کے ماحول سے علیحدگی

اگر آپ کے ساتھ کام کرنے والے افراد آپس میں بیٹھ کر گپ شپ کررہے ہوں تو خود کو موبائل یا کسی الگ دنیا میں مصروف نہ کریں بلکہ ان کی گفتگو کا حصہ بنیں، ایسا کرنے سے آپ اپنے لئے اپنائیت کا عنصر بڑھا سکتے ہیں اور آپس میں واقعی ایک فیملی والا ماحول بن جاتا ہے۔

آس پاس کی جگہوں پر ٹیک لگا کر کھڑا ہونا

اسٹینڈ فورڈ یونیورسٹی کی ایک ریسرچ کے مطابق کسی بھی جگہ پر سیدھا کھڑا ہونا آپ کو بالواسطہ یا بلاواسطہ مزید طاقتور بناتا ہے۔ آپ کے جسم کا پوسچر آس پاس کے لوگوں کو بہت کچھ ظاہر کرتا ہے، اگر کسی دیوار، کرسی یا ٹیبل سے ٹیک لگانا آپ کی عادت ہے تو اردگرد موجود افراد آپ کو ڈھیلا اور سست تصور کریں گے۔ جبکہ سیدھے کھڑے ہونے سے آپ کی شخصیت میں اعتماد اور کشش پیدا ہوتی ہے۔

اپنے ہاتھوں کو پیچھے باندھ لینا

بہت سے افراد کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ بات چیت کرتے وقت اپنے ہاتھوں کو پیچھے باندھ لیتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق ایسا کرنا بھی درست نہیں ہے کیونکہ انسان اپنی زبان سے جس چیز کا اظہار کرتا ہے سامنے والا ایکشن سے زیادہ بہتر طریقے سے سمجھ لیتا ہے لیکن اگر آپ اپنے ہاتھ پیچھے باندھ لیں گے تو سامنے والا بوریت کا شکار محسوس کرے گا جبکہ اسے بات بھی پہلے کی نسبت کم سمجھ آئے گی۔

بار بار ٹائم دیکھنا

کسی بھی ساتھ کام کرنے والے یا باس سے بات چیت کے دوران اگر آپ بار بار اپنے موبائل یا گھڑی پر نظر مارتے ہیں تو ایسا کرنا بھی کوئی درست عمل نہیں ہے۔ کیونکہ ایسا کرنے سے سامنے والے کو محسوس ہونے لگتا ہے کہ آپ بور ہورہے ہیں اور جلد از جلد چھٹکارا حاصل کرکے گھر جانا چاہ رہے ہیں۔ تو ہمیشہ دوسروں سے بات کرتے وقت اپنا موبائل جیب میں جبکہ گھڑی کو ایک طرف کردیں اور بتا دیں کہ میں اس وقت ذرا جلدی میں ہوں جو بھی بات ہے تھوڑی جلدی کرلیں۔

اپنا جسم دوسری جانب رکھنا

کسی میٹنگ کے دوران اگر آپ کی نظریں کسی کھڑی یا دروازے کی جانب مرکوز ہیں تو ایسا کرنے سے گریز کریں اور سامنے والے کو اپنی موجودگی کا اظہار پوری طرح کریں۔ صرف آنکھوں کا ہی تعلق قائم نہ کریں بلکہ اپنے جسم کو بھی اسی جانب گھما لیں جہاں سامنا والا بیٹھا یا کھڑا ہو۔ خیالات کی دنیا سے باہر نکل کر ایکشن کا سامنا کریں۔