عوام کو کوئی سہولت فراہم نہیں کی جارہی،سراج الحق
اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی کرپشن کے خلاف ملک گیر تحریک کااعلان کردیا۔کہتے ہیں پاکستان اور کرپشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپشن ختم کئے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔احتساب کا عمل بڑوں سے شروع ہونا چاہیے۔انہوں نے کرپشن کے خاتمے کے لئے مارچ سے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اگرپی آئی اے اربوں روپے کی مقروض ہے تو اس میں ملازمین کاکیا قصور۔ان لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے جنہوں نے ادارے کو اس حال پر پہنچایا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ جمہوری معاشرے میں حکمرانوں کی سوچ شاہانہ ہے۔عوام کو کوئی سہولت فراہم نہیں کی جارہی۔انہوں نے ایک بار پھر حکومت سے مطالبہ کیا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے میں ملازمین کواعتماد میں لیا جائے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔