آر می چیف راحیل شریف سے رچرڈ اولسن کی ملاقات

شائع 06 فروری 2016 04:50pm

rihcard_image

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا، پاکستانی افواج خطے میں دیرپا استحکام کی جنگ لڑ رہی ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈاولسن نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترجمان کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ امریکہ دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے پاکستانی حکمت عملی کو سراہتا ہے، ایپریشن ضرب عضب پر پاکستان کو کئی اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستانی افواج خطے میں دیرپاءاستحکام کی جنگ لڑ رہی ہے، افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔