ڈاکووٴں کی بس پر فائرنگ، ڈرائیور جاں بحق
شکارپور:شکارپور کے علاقے ناپرکوٹ کے قریب ڈاکووٴں کی مسافرکوچ میں ڈکیتی کی کوشش،کوچ کے نہ روکنے پرڈاکووٴں کی فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق،چھ مسافر بھی زخمی ہوگئے۔
شکارپور کے علاقے ناپرکوٹ کے قریب ڈاکووٴں کی مسافرکوچ میں ڈکیتی کی کوشش ڈرائیور نے ناکام بنادی۔ کوچ کے نہ روکنے پر ڈاکووٴں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں بہادر ڈرائیور جان کی بازی ہار گیا۔ واقعے میں چھ مسافر بھی زخمی ہوگئے،زخمیوں کوطبی امداد کے لیے تعلقہ اسپتال منتقل کردیاگیا۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،جبکہ واقعے کے بعد کوچ کے مسافروں نے انڈس ہائی وے پر شدید احتجاج کیا۔ شکار پولیس کے مطابق مسافر کوچ پشاور سے کراچی جارہی تھی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔