نواز شریف چلتے چلتے دستی بم پر لات ماردیتے ہیں،عمران خان
ڈیرہ مراد جمالی:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف چلتے چلتے دستی بم پر لات ماردیتے ہیں۔دو ہزاراٹھارہ تک نواز شریف کا چلنا بہت مشکل ہے۔دو ہزار اٹھارہ میں پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی۔
ڈیرہ مراد جمالی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ میں پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی، عوام کرپٹ سیاستدانون کو ووٹ نہ دیں۔دو ہزاراٹھارہ تک نواز شریف کا چلنا بہت مشکل ہے۔
عمران خان نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے۔خیبرپختونخوا کے ساتھ انصاف نہیں ہورہا اور حکومت کو صرف اورنج ٹرین منصوبے سے غرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گیس کے ذخائر موجود ہیں لیکن بلوچستان کے عوام کے لیے گیس نہیں۔بلوچستان کے عوام کو ان کا جائز مقام نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پرائیوٹائزیشن کے نام پر لوٹ مار کررہی ہے آج سے چند سال پہلے اسٹیل مل بھی منافع کمارہی تھی،اس طرح پی آئی اے بھی منافع بخش ادارہ تھا، اچانک اسے کیا ہوا؟
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔