عمران خان کے حکومت سے پانچ مطالبات

شائع 07 فروری 2016 02:08pm

khann_imageee

ڈیرہ مراد جمالی :عمران خان نے پیٹرول کی قیمت پانچ روپے اور ڈیزل بیس روپے فی لیٹرسستا کرنے سمیت پانچ مطالبات حکومت کے سامنے پیش کردیے، نا مانے کی صورت میں سڑکوں پر آنے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔

عمران خان نے ڈیرہ مراد جمالی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کے سامنے پانچ مطالبات رکھ دیے،ان کا پہلا مطالبہ تھا کہ پیٹرول کی قیمت پانچ روپے اورڈیزل بیس روپے فی لیٹر سستا کیا جائے۔عمران خان نے دوسرا مطالبہ کیا کہ بجلی پر نافذ کیے گئے تین نئے ٹیکس واپس لیے جائیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے حکومت سے تیسرا مطالبہ کیا کہ وزیراعظم پی آئی اےاوراسٹیل مل سمیت دیگراداروں کےانتظامی معاملات ٹھیک کیے جائیں۔عمران نے چوتھا مطالبہ پیش کیا کہ اسٹیل مل اور دیگر اداورں کے ملازمین کی بقیہ تنخواہیں دی جائیں۔

کپتان کا پانچواں اور آخری مطالبہ تھا کہ میاں صاحب اپنے اثاثے فوری طور ڈکلیئر کریں۔عمران خان نے مطالبات پیش کرتے ہوئے حکومت کو دھمکی بھی دیدی اور کہا کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو سڑکوں پر آجائیں گے۔