جی سیون اجلاس میں روس کی رکنیت بحال کی جانی چاہئے،امریکی صدر
فائل فوٹوکھٹمنڈو:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جی سیون اجلاس میں روس کی رکنیت بحال کی جانی چاہئے۔
کینیڈامیں جاری جی سیون کے سربراہ اجلاس میں امریکی صدر روس کی حمایت کیلئے میدان میں آگئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جی سیون روس کی رکنیت بحال کی جانی چاہیئے اوراسے بھی اس اجلاس کا حصہ ہونا چاہیئے ۔
جرمن چانسلر اینگلا مرکل کا کہنا ہےکہ روس کی واپسی کے امکان نہیں ہیں،اجلاس کے پہلے دن تجارتی شراکت داروں نے اسٹیل اورایلومینیم کی درآمدپر ٹیکس عائد کرنےکےامریکی فیصلے کی شدیدمخالفت کی اور اسے فوری منسوخ کرنے کامطالبہ کیا۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ اگر امریکا کا یہی طرز عمل رہا تو ضرورت پڑنے پر جی سیون کی جگہ جی سکس بنا سکتے ہیں تاہم امریکا اور یورپی یونین نے اگلے2ہفتوں میں تجارتی مذاکرات پراتفاق کیا۔
جی سیون اجلاس میں امریکا، کینیڈا، جاپان، اٹلی، فرانس،برطانیہ اور جرمنی کے سربراہان شریک ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔