وزیراعظم نے تاپی گیس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اشک آباد:وزیراعظم نے تاپی گیس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔نوازشریف نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ خطے کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا،منصوبے سے ترکمانستان کے قدرتی وسائل جنوبی ایشیا تک پہنچیں گے۔
ترکمانستان میں تاپی گیس پائب لائن منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے ممالک توانائی بحران کا شکار ہیں،تاپی منصوبہ خطے کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔
وزیراعظم کا کہناتھا کہ تاپی منصوبہ تمام ممالک کے سربراہوں کی سیاسی بصیرت کا مظہر ہے،منصوبہ ترکمانستان کے قدرتی وسائل جنوبی ایشیا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کریگا۔
نواز شریف نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے کے ممالک مستفید ہونگے یہ منصوبہ مختلف منصوبوں کا مجموعہ ہے۔
ترکمانستان،افغانستان،پاکستان اور بھارت پر مشتمل تاپی منصوبہ دس ارب ڈالر کی لاگت سے دوہزار اٹھارہ میں مکمل ہوگا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔