ہم پیسہ میٹرو پر نہیں عوام پر خرچ کر رہے ہیں،عمران خان

شائع 13 دسمبر 2015 12:10pm

12

پشاور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم پیسہ میٹرو پر نہیں عوام پر خرچ کر رہے ہیں،اسٹے آرڈر والوں کو شکست دے کر دکھائیں گے۔

اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی صدسالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پارا چنار دھماکا قابل مذمت ہے، دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

عمران خان نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم نے پیسہ میٹرو پر نہیں عوام پر خرچ کرنا ہے،خیبرپختونخوا میں تعلیم اور صحت کا نظام ٹھیک کررہے ہیں۔

عمران خان نے صوبائی وزیرشاہ فرمان کو خبردار کیا کہ اگر دو سال میں خیبرپختونخوا کے عوام کو صاف پانی فراہم نہ کیا تو وزارت خطرے میں پڑے جائے گی۔

کپتان کا کہنا تھا کہ احتساب کا عمل شروع ہوتا ہے تو لوگ عدالت سے اسٹے لے لیتے ہیں،کرپٹ افراد کو قانون کے شکنجے میں آنا چاہئے۔