کسی دباوٴمیں آنے والے نہیں،نواز شریف
اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کسی دباوٴمیں آنے والے نہیں۔پی آئی اے کی بحالی کے لیے کوششیں قابل ستائش ہیں۔
ْوزیراعظم کی زیرصدارت غیررسمی مشاورتی اجلاس میں وزیراطلاعات پرویزرشید ،سنیٹر مشاہد اللہ،سیکرٹری سول ایوسی ایشن سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ قومی ادارے کی بحالی کے لیے اب تک کی جانے والے کوششیں قابل ستائش ہیں۔ ادارے کی بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی ادارے کی بہتری کے لیے کسی دباوٴ میں نہیں آئیں گے۔
سیکرٹری سول ایوی ایشن اورچیئرمین پی آئی کی طرف سے انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔جس میں بتایا گیا کہ دفاتر کی تالابندی ختم اورملازمین کام پر آنا شروع ہوگئے ہیں۔پی آئی اے آپریشن کی بحال کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہے ہیں،مکمل طورپرجلد فضائی آپریشن بحال ہوجائے گا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔