لال مسجد کمیشن کیس:اٹارنی جنرل کا جواب سپریم کورٹ میں جمع
اسلام آباد:سپریم کورٹ میں لال مسجد کمیشن کیس میں اٹارنی جنرل نے جواب جمع کرا دیا۔
سپریم کورٹ میں لال مسجد کمیشن کیس کی سماعت جسٹس اقبال حمید الرحمن اورجسٹس فیصل عرب نے کی۔اٹارنی جنرل نے جمع کرائے گئے جواب میں عدالت سے استدعا کی کہ کمیشن کی رپورٹ کوعام نہ کیا جائے۔عدالت نے لال مسجد انکوائری پر اٹھائے گئے سوالات پراٹارنی جنرل سے جواب طلب کرلیا۔اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ رپورٹ کو منظرعام پر لانے سے گواہوں کی زندگی کو خطرہ ہو گا۔
لال مسجد کے وکیل طارق اسد نے عدالت کوبتایا کہ رپورٹ تیس ہزارصفحات پرمشتمل ہے،جسے اٹارنی جنرل نے پڑھا تک نہیں،گواہوں کوتحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،سپریم کورٹ نے لال مسجد کے وکیل کو جواب داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔