پی ٹی آئی الٹی میٹم پر ہی چلتی رہے گی ،رانا ثناءاللہ

شائع 08 فروری 2016 04:11pm

rana_image

لاہور :وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آئندہ دس سال تک الٹی میٹم پر ہی چلتی رہے گی۔ عمران خان گھر میں موجود جانوروں سے جی بہلائیں تو بہتر ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہ ایک بلوچ سردار کے اثرورسوخ سے جمع ہونے والے مجمعے کے سامنے حکومت کو چیلنج کرنا کوئی بہادری نہیں۔ عمران خان اپنی منفی سیاست کو دوآم بخشنے کیلئے سڑکوں پر آنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں دھاندلی کا شور مچانے والے انٹرا پارٹی الیکشن میں ہونے والی دھاندلی اور ووٹوں کی خرید و فروخت کا بھی جواب دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ترقیاتی منصوبوں اور معشیت کی بحالی کی بدولت تحریک انصاف دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں بھی شکست کے لئے تیار رہے۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کے تمام معاملات جہانگیر ترین چلا رہے ہیں۔ صوبے میں ایک ارب درخت لگانے کے دعویدار بتائیں کہ کتنے درخت کاٹ کر بیچے گئے ہیں۔