پی آئی اے ملازمین سے فوری مذاکرات پر زور

شائع 08 فروری 2016 04:46pm

shahmehmood_imag

شاہ محمود قریشی نے حکومت کو پی آئی اے ملازمین کے ساتھ فوری مذاکرات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ کہتے ہیں کہ لازمی سروس ایکٹ ہمیشہ ایمریت کی نشانی رہی۔ قومی ایئرلائن کو منافع بخش ادارہ بنایا جاسکتا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قومی ایئرلائن کے ملازمین کے ساتھ حکومت کا رویہ درست نہیں ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چار رہنماءایک ہفتہ غائب رہے۔ شکر ہے لاپتہ افراد ایج گھروں کو واپس پہنچ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسائل حل کرنے کے بجائے دھمکی سے تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ لازمی سروس ایکٹ ہمیشہ ایمریت کی نشانی رہی۔ پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنایا جاسکتا ہے۔ نجکاری کے عمل کو فوری بند کر کے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کی پالیسی اور بیانات میں تضاد ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل کو اہمیت نہیں دی جاتی۔ مسئلے کے حل کےلئے عمران خان نے مناسب حل تجویز کیا ہے۔