نیویارک سے لاہورآنے والی پی آئی اے کی پروازمنسوخ
لاہور:نیویارک سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز منسوخ ہونے سے کئی پاکستانی امریکا میں پھنس کر رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے آج نیویارک سے لاہور روانہ ہونے والی پی آئی اے کی پرواز منسوخ کردی گئی۔
اب تک امریکہ آنے اور یہاں سے جانے والی قومی ائیرلائینز کی دو پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں، پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے پاکستانیوں کی بڑی تعداد امریکہ میں پھنس کر رہ گئی ہے۔
مسافروں کا کہنا ہے پاکستان جانے کے لئے دیگر ائیرلائینزکا کرایہ بہت زیادہ ہیں اس وجہ سے وہ ٹکٹ نہیں خرید سکتے، مسافروں کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اور حکومت کے معاملات اور اختلافات کی سزا انہیں دینا مناسب نہیں۔
واضح رہے کہ نیویارک سے ہفتے میں پی آئی اے کی دو پروازیں ہفتے اور منگل کے روز پاکستان آتی ہیں۔ اس ہفتے دونوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔