اسلحہ بنانے والی فیکٹری پرپولیس کا چھاپہ،دوافراد گرفتار
لاہور :لاہور پولیس نے اسلحہ بنانیوالی فیکٹری پر چھاپہ مارکر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ فیکٹری سے بڑی مقدار میں اسلحے کے پارٹس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق نولکھا کے علاقے میں چھاپہ مار کر اسلحہ تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی گئی ہے اور فیکٹری مالکان دو سگے بھائیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان اسلحہ کی مرمت کی آڑ میں اسلحہ تیار کرکے پنجاب کے مختلف اسلحہ ڈیلزرز کو سپلائی کرتے تھے۔ فیکٹری سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور پارٹس برآمد کر لئے گئے ہیں۔
پولیس افسران کا کہنا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر ان سے اسلحہ خریدنے والے ڈیلرز کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔