مجھے بھارتی فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں، مہوش حیات
پاکستان شوبز اسنڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ مجھے بھارتی فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں۔ بھارتی فلم میکرز پاکستانی فنکاروں کو زیادہ تر بی اور سی کلاس کا کام دیتے ہیں۔
پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی جلوہ گر ہونے والی اداکارہ کا ایک انترویو میں کہنا تھا کہ آئٹم سانگ کرنا کوئی غلط کام نہیں۔
خوبرو اداکارہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکار شہرت کے لئے بھارت جاتے ہیں لیکن آج کل بھارت پاکستانی فنکاروں کے ساتھ جو سلوک کررہا ہے اس پر ان کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے پاس اپنے ملک کے ڈراموں اور فلموں کی بہت آفرز ہیں، اب وقت آچکا ہے کہ ہماری اپنی پروڈکشنز معیاری اور بین الاقوامی معیار کی بن رہی ہیں۔
یاد رہے گزشتہ کچھ عرصے سے جاری پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے بھارت میں وہاں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ حسن سلوک روا نہیں رکھا جارہا۔ اس کے علاوہ وہاں مسلمان مخالف تحریکیں بھی سرگرم ہیں جو شاہ رخ خان اور سلمان خان جیسے اداکاروں کو نھی اپنے لپیٹے میں لے لیتی ہیں۔
گزشتہ دنوں شاہ رخ خان کی کزن نے پشاور سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تو کنگ خان کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ یہاں تک کہہ دیا گیا کہ شاہ رخ خان کو بھی پاکستان جاکر الیکشن میں حصہ لینا چاہیئے۔
s_bbcws.prop25="urdu.aaj.tv";
s_bbcws.prop45="urdu";
s_bbcws.t();
Type a


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔