پریانکا کا سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کیلئے ہوش ربا معاوضے کا مطالبہ
بولی وڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا اب ہالی وڈ میں بھی اپنی شہرت کے جھنڈے گاڑ چکی ہیں، وہ ان دنوں امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے خبروں میں اِن ہیں۔ پریانکا کی ہالی وڈ میں کامیابی نے انہیں ایک انٹرنیشنل آئیکون بنا دیا ہے جس کی وجہ سے اب ان کی ڈیمانڈ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پریانکا، سلمان خان کی آئندہ آنے والی فلم 'بھارت' میں کام کرنے کے عوض حیران کن طور پر ساڑھے 6 کروڑ روپے معاوضہ وصول کررہی ہیں۔ پریانکا نے اتنا زیادہ معاوضہ کرکے نہ صرف اداکاراؤں بلکہ کئی مرد اداکاروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
پریانکا چوپڑا جو گزشتہ کچھ عرصے سے ہالی وڈ میں اپنی قسمت آزمائی کررہی تھیں، اب انہوں نے بولی وڈ میں دوبارہ کام کا آغاز کیا ہے۔ وہ سلمان خان کی آئندہ فلم 'بھارت' میں ان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔
یاد رہے اس سے قبل صرف دپیکا پاڈوکون وہ واحد اداکارہ جنہوں نے فلم میں کام کرنے کے لئے انتہائی بھاری معاوضہ وصول کیا۔ فلم 'پدماوت' میں اداکاری کے لئے دپیکا نے 12 کروڑ روپے معاوضہ لیا جو اب تک کسی بھی بولی وڈ اداکارہ کی جانب سے لیا گیا سب سے زیادہ معاوضہ ہے۔
s_bbcws.prop25="urdu.aaj.tv";
s_bbcws.prop45="urdu";
s_bbcws.t();
Type a


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔