سردی کی شدد برھتے ہی مچھلی بازار میں گہما گہمی
حافظ آباد : سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی مچھلی بازار کی رونقیں بڑھ گئی ہیں،سب اپنی من پسند مچھلیاں خریدنے میں مصروف ہیں،جبکہ دکاندار مختلف آوازیں لگاکر گاہکوں کو متوجہ کر رہے ہیں۔
سردی کی شدت میں جوں جوں اضافہ ہو رہا ہے،حافظ آباد کے مچھلی بازار میں گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی ہے،ان مچھلی بازاروں میں فارم اور دریا کی مچھلیاں فروخت کی جا رہی ہیں،اور ہر کوئی اپنی من پسند کی مچھلی خرید رہا ہے،خریداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باوجود مچھلی خرید کر موسم کا مزہ دوبالا کر رہے ہیں،جبکہ بچوں کا کہنا ہے کہ انہیں مچھلی بے پسند ہے۔
مچھلی بازار میں سلور اڑھائی سو سے تین سو روپے،سادہ رہو اور کالا رہو تین سو بیس سے چار سو روپے جبکہ دریائی مچھلیاں آٹھ سو سے ایک ہزار روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہیں،دکانداروں کا کہنا ہے کہ خریدار اپنی پسند کی مچھلیاں خرید رہے ہیں۔
مچھلی سے حاصل ہونیوالی پروٹین جہاں انسانی صحت کیلئے فائدہ مند ہے تو وہیں موسم کے اعتبار سے خوش ذائقہ بھی ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔