سزا یافتہ ہوتے ہی کارکنوں نے مریم نواز کے بینرز اتار دئے

شائع 08 جولائ 2018 04:20am
-File Photo -File Photo

لاہور: حلقہ این اے ایک سو ستائیس سے مریم نواز کے پینا فلیکس اور بینرز ہٹا دیئے گئے۔ کارکن اس حلقہ سے علی پرویز ملک کو خوش آمدید کہنے کو تیار ہیں۔

حلقے سے مریم نواز کی انتخابی مہم شروع کی جا چکی تھی لیکن ایون فیلڈ ریفرنس میں ان کی نااہلی کے فیصلے کے بعد الیکشن آفس سے سینئر قیادت غائب ہوگئ اور مریم نواز کے فلیکسز اور بینرز بھی ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

مسلم لیگی کارکنوں کا کہنا ہے کہ علی پرویز ملک کا انتظار ہے کہ وہ کب اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہیں۔ مریم نواز کی نااہلی کا دکھ تو ہے لیکن وہ پارٹی فیصلے کے پابند ہیں۔ پارٹی جس کی حمایت کا اعلان کرے گی کارکن بھی اسی کی مہم چلائیں گے۔

مسلم لیگ نون نے لاہور سے ہی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی ایک سو تہتر سے عرفان شفیع کھوکھر کی مریم نواز کے متبادل امیدوار کے طور پر حمایت کا اعلان کیا ہے۔