امریکی باکس آفس پر آنٹ مین اینڈ دی واسپ کا راج

شائع 09 جولائ 2018 08:49pm

antimage

 

نیویارک : امریکی باکس آفس پر ایکشن سے بھر پور ہالی ووڈ سائنس فکشن  فلم آنٹ مین اینڈ دی واسپ  نے قبضہ جمالیا،تین روز کے دوران سات  کروڑ ڈالر کے  بزنس کے ساتھ سر فہرست ہے.۔

ایکشن اور تھرل  سے بھرپور فلم آنٹ مین اینڈ دی واسپ   اسٹوری کاباکس آفس پر راج برقرار ہے۔ فلم نے سات کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کا بزنس کرڈالا۔
آنٹ مین اینڈ دی واسپ کی کہانی سپر ہیرو پر مبنی ہےجو ماضی کے  رازوں کی کھوج کے لیےنئےمشن کا آغاز کرتا ہے، فلم بلاک بسٹر فلم سیریز آنٹ مین کا 12واں حصہ ہے۔

ایمنیٹڈ فلم اینکریڈیبلزدو کروڑنوے لاکھ ڈالر کماکر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ جبکہ تیسرے نمبر پرآنے والی  فلم جراسک ورلڈفالن کنگڈم ہے جس نے دو کروڑ پچیاسی  لاکھ ڈالر کمائے۔