نادیہ حسین کی بنا میک اپ تصویر دیکھ کر لوگوں نے سر پکڑ لئے

اپ ڈیٹ 10 جولائ 2018 10:03am

11

نادیہ حسین کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کی کامیاب ترین ماڈلز میں ہوتا ہے۔ پاکستانی عوام نے انہیں ہمیشہ انتہائی خوبصورت اوتار میں ریمپ پر واک کرتے ہوئے ہی دیکھا ہے۔

گزشتہ دنوں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے خواتین کو ایک مضبوط پیغام دینے کی غرض سے تصویر شیئر کی۔ اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے بالکل بھی میک اپ نہی  کیا ہوا۔ اس تصویر کو شیئر کرنے کا مقصد صرف اپنے مداحوں کو ظاہری خوبصورتی کے بجائے اصل خوبصورتی پر فوکس کرنے کا حوصلہ دینا تھا۔

ایسے میں جہاں کئی لوگوں کی جانب سے معروف ماڈل و اداکارہ کو داد دی جارہی تھی وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ان پر طنز کے تیر برسانا شروع کردیئے۔

نادیہ حسین نے کچھ کمنٹس کا اسنیپ لے کر اپلوڈ بھی کیا اور لکھا کہ 'یہ تو دیکھنے میں ہی گھٹیا ہے، ہاں یہ سچ ہے کہ خواتین ہی خواتین کی ٹانگیں کھینچنے میں مصروف ہیں'۔

 

کسی صارف نے لکھا 'یہ کیا ماسی ہے'؟ تو کوئی کہتا نظر آیا کہ 'توبہ، اللہ معاف کرے، سارا میک اپ کا کمال ہے'۔

ایک صارف یہ لکھ کر حد ہی پار کردی کہ 'آدمی لگ رہا ہے'۔ خیر ہم پاکستانی عوام کا یہی المیہ ہے جس اقدام کو سراہا جانا چاہیئے ہم اسی پر تنقید کرنا شروع کردیتے ہیں۔ اور آخر میں یہی دعا کرتے ہیں کہ اللہ ہمیں عقل کی نعمت عطا کرے تاکہ منفی اور مثبت میں فرق تلاش کرسکیں۔