ہربھجن سنگھ سے تھپڑ کھانے والے سریسانتھ اب کس حال میں ہیں؟

شائع 10 جولائ 2018 08:18am

11

اکثر بھارتی کرکٹرز کے بارے میں یہ بات کہی جاتی ہے کہ ان میں بے حد غرور و تکبر ہے اور دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ ان کا رویہ بھی خاصا غیر مناسب ہوتا ہے۔

آپ کو یاد ہوگا آئی پی ایل کے ایک سیزن کے دوران بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے سریسانتھ کے منہ پر زور دار طمانچہ دے مارا تھا۔ جس کی وجہ یہ سامنے آئی تھی کہ سریسانتھ نے ہربھجن سنگھ کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔

سریسانتھ نے اپنے کیریئر کے دوران کئی کھلاڑیوں سے پنگے لئے تاہم سب نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں نظر انداز کیا لیکن ہربھجن سنگھ کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ غصے کے کافی تیز ہیں اور بدتمیزی برداشت نہ کرتے ہوئے انہوں نے کرارا طمانچہ رسید کردیا تھا۔

آپ کو شاید یقین نہ آئے کہ وہ دبلے پتلے نظر آنے والے سری سانتھ اب بالکل بدل چکے ہیں اور ایک مسکیولر باڈی کے مالک بن چکے ہیں۔ آئی پی ایل فکسنگ کی گرفت میں آنے کے بعد ان کا کرکٹ کیریئر ختم ہوا تو انہوں نے اپنی زندگی میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق وہ ریسلنگ رِنگ میں اترنے کے خواہاں ہیں۔

ذیل میں ان کی چند موجودہ تصاویر دکھائی جارہی ہیں آپ بھی ملاحظہ کریں۔

Image result for sreesanthImage result for sreesanthImage result for sreesanthImage result for sreesanthImage result for sreesanthImage result for sreesanth