عمران خان عوام کو سبز باغ دکھا رہے ہیں ،پرویز رشید
کوہاٹ:وزیر اطلاعات پرویزرشید کہتے ہیںکہ عمران خان عوام کو سبزباغ دکھا رہے ہیں، دوہزاراٹھارہ میں عمران خان کو لے جا کر بجلی منصوبے دکھائیں گے،چاہتے ہیں چیئرمین تحریک انصاف خود بھی کام کریں اورہمیں بھی کرنے دیں۔
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینٹر پرویز رشید کا کوہاٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہم نے پشاور میں ڈاکٹرز کو نہیں بھڑکایا،چاہتے ہیں عمران خان خود بھی کام کریں اور ہمیں بھی کام کرنے دیں۔
انہوں نے کہا کہ دوہزاراٹھارہ میں عمران خان کو بجلی کے مکمل منصوبے دکھائیں گے،راہداری منصوبے کے حوالے سے جھوٹ بولنا چین کا دل دکھانے کے مترادف ہے،عمران خان کےالزامات سے منصوبوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ دوہزار تیرہ کے مقابلہ میں دوہزار پندرہ کا پاکستان بہتر ہے،لوگوں میں مایوسی ختم ہو چکی۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں کمی آرہی ہے،وزیراعظم کم ترقی یافتہ صوبوں پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔