پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج ختم
کراچی: پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آخرکار احتجاج ختم کردیا۔ چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی سہیل بلوچ کہتے ہیں کہ اب فلائٹ آپریشن بند کرنے کا کوئی جواز نہیں رہا۔ معاملات طے کرنے آج ہی شہبازشریف سے ملاقات کے لیے لاہور جائیں گے۔ پی آئی اے ملازمین نے اس فیصلے کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے پرجوش طریقے سے دوبارہ کام شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
سہیل بلوچ کے اس اعلان کے بعد پی آئی اے ملازمین نے خوشی سے پھولے نہ سمائے۔ملازمین نے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا۔سہیل بلوچ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس فلائٹ آپریشن بند کرنے کا اب کوئی جواز نہیں۔سہیل بلوچ کے اس جملے نے ملازمین میں جیسے بجلی بھردی ۔انہوں نے نئے جوش اور ولولے سے دوبارہ کام شروع کرنے کا اعلان کیا۔سہیل بلوچ نے بتایا کہ وہ راتوں رات شہبازشریف سے ملاقات کے لیے لاہور پہنچ رہے ہیں۔
چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مزید کہا کہ اگر تھوڑی رہنمائی مل جائے تو اس ایئرلائن کو مزید بہتر بناسکتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی آئی اے کے شہید ملازمین کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔مقتول ملازمین کی ایف آئی آر ویسے ہی کاٹی گئی جیسا ہم چاہتے تھے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔