پاک فضائیہ اپنی ذمہ داریوں سے مکمل آگاہ ہے،سہیل امان

شائع 09 فروری 2016 05:36pm

sohail

کراچی:ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے پاک فضائیہ اندرونی اوربیرونی خطرات سے بخوبی آگاہ ہے۔ آپریشن ضرب عضب میں فضائیہ نے اہم کردارادا کیا۔

ایئروارکالج کراچی میں ایئرناکٹکس کی افادیت پرسیمنارسے خطاب میں ایئرچیف مارشل نے کہا آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے ملک کو مستحکم کیا۔انہوں نے کہا پاک فضائیہ اپنی ذمہ داریوں سے مکمل آگاہ ہے اوراندرونی اوربیرونی خطرات سے بھی بخوبی آگاہ ہیں۔

ایئرچیف مارشل نے کہا کہ پاک فضائیہ تجدید کے نئے اوراہم دورسے گزررہی ہے۔ وطن عزیزکا دفاع کرنا چاہتے ہیں، جے ایف تھنڈرپروگرام جاری رہے گا جس کے بہترنتائج برآمد ہوں گے۔