پانی کی پائپ لائن کی مرمت اڑتالیس گھنٹے میں ہو گی، واٹر بورڈ
کراچی: چیف انجینئر واٹر بورڈ سکندر زرداری کا کہنا ہے کہ بوسیدہ ہونے کے باعث گلشن اقبال میں پانی کی پائپ لائن پھٹی ،اڑتالیس گھنٹے کے اندر مرمت ہوجائے گی۔
آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیف انجینئر واٹر بورڈ سکندر زرداری نے کہا کہ پھٹنے والی پانی پائپ لائن پچاس سال پرانی تھی جس کی وجہ سے وہ پانی کا دباﺅ سہہ نہ سکی اور پھٹ گئی، انہوں نے کہا کہ کسی بھی پائپ لائن کی عمر تیس سال ہوتی ہے لیکن فنڈز کی کمی کی وجہ سے یہ لائن تبدیل نہیں کی جاسکی ،سکندر زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پائپ لائن کی مرمت کا کام اڑتالیس گھنٹوں کے اندر مکمل کرلیا جائے گا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔