قصور میں زہریلا کھانا کھانے سے تین بچے جاں بحق
الہ آبا د: قصور میں زہریلا کھانا کھانے سے تین بچے جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق قصور کے نواحی علاقے الہ آباد میں ورکشاپ میں کام کرنیوالے بچوں نے قریبی ہوٹل سے کھانا کھایا جس سے ان کی طبیعت بگڑ گئی،حالت خراب ہونے پر تین بچے ورکشاپ میں ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک بچے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا،جاں بحق ہونیوالوں مین دس سالہ ابرار،گیارہ سالہ صادق اور پندرہ سالہ کاشف شامل ہیں،پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔